• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Market Share The Fall Of 527 Points In 100 Index

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغازمندی کے رجحان کے ساتھ ہوا ، 100 انڈیکس527پوائنٹس کی کمی کے بعد40ہزار 316اشاریہ 93 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج حصص بازار میں کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 291پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔

ان میں سے 68 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 258 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب 33 کروڑ 68 لاکھ 42 ہزار 948 روپے کی کمی رونما ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 15 لاکھ 11 ہزار 30 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 14 کروڑ 71 لاکھ 51 ہزار 28 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 9 کروڑ 41 لاکھ 9 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 34 کروڑ 42 لاکھ 44 ہزار 397 روپے رہا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کیپیٹل84کھرب 28 ارب 96 کروڑ 24 لاکھ 30 ہزار 208 روپے سے کم ہو کر 83 کھرب 45 ارب 62 کروڑ 55 لاکھ 87 ہزار 260 روپے رہ گیا۔

 

تازہ ترین