• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Kolkata India Sri Lanka Finish Trial Test

بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا، 231 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی7 وکٹ 75 رنز پر گر گئیں۔

کولکتہ ٹیسٹ کے آخری دن بھارت نے دوسری اننگز 352 رنز 8کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی، کپتان ویرات کوہلی نے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

شیکھر دھون 94 اور راہول 79 رنز بنا کر نمایاں رہےجبکہ لنکن بولر کی جانب سے لکمل اور شناکا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز کی برتری کی بدولت سری لنکا کو جیت کےلیے 231 رنز کا ہدف ملا، لیکن کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم7 وکٹ پر صرف 75 رنز بنا سکی ،بھارتی بولر بھوونیشور کمار نے 4 اور محمد شامی نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے ناگپور میں کھیلا جائے گا۔

 

تازہ ترین