• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل: حسن علی، شعیب ملک کی عمدہ کارکردگی ،ڈھاکا کو پچھاڑ دیا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج کھیلے گئے 21ویں میچ میں حسن علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے کومیلا وکٹورینز کو ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف فتح دلا دی۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے بی پی ایل کے میچ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 128رنز پر ڈھیر ہوگئی، ٹیم کا کوئی بیٹسمین سوائےاوپنر سنیل نارائن اور کمار سنگاکارا کے حسن علی کی بولنگ کا سامنا نہ کرسکا ۔سنیل نارائن76رنز کے ساتھ اننگز کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سنگاکارا نے 28رنز بنائے ۔

کومیلا وکٹورینز کے حسن علی نے 3اعشاریہ 3 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ، دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے تمام بیٹسمینوں کو بولڈ کیا ۔

ان کا شکار بننے والوں میں ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس، مصدق حسین، مہدی معروف، محمد صدام اور ابو حیدر شامل ہیں۔ان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ڈھاکا ڈائنامائٹس18اعشاریہ3 اوورز میں 128رنز ہی بنا پائی۔

بعد ازاں وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک نے ناقابل شکست 54 رنزاسکور کیے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنارکروایا۔

وکٹورینز نے ہدف6وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں 2گیندیں قبل حاصل کیا ،تاہم ڈائنامائٹس کے بولرز کی جانب سے محمد عامر اور سنیل نارائن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین