• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف اضلاع میں انسدادپولیو مہم کا آغاز

Country Wide Anti Polio Campaign Start Including Fata And Frs

بلوچستان، خیبرپختونخوا، وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں ،راولپنڈی، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں پولیو کے خاتمے کی تین روزہ جبکہ کراچی میں چھ روزہ مہم آج (پیر)سے شروع ہوگئی ہے۔

کراچی میں انسداد پولیو مہم چھ دن جاری رہے گی، شہرقائد کی ایک سواٹھاسی یونین کونسلوں میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً 23لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا اوروفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں سٹرسٹھ لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔محکمہ صحت کے پی کے کے مطابق انسداد پولیو کی ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں اور عوامی مقامات پرموجود ہوں گی تاکہ ہربچے کو قطرے پلانے کاعمل یقینی بنایاجاسکے۔

بلوچستان کے ہنگامی امدادی مرکز کے رابطہ کار سید فیصل احمد نے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے چوبیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے آٹھ لاکھ گیارہ ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈائریکٹر ای پی آئی گلگت بلتستان ڈاکٹر شکیل احمد نے ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے کو بتایا کہ علاقے میں دولاکھ چھتیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ادھر ای پی آئی آزادکشمیر کی رابطہ کار ڈاکٹر بشریٰ شمس نے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ساڑھے سات لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

تازہ ترین