• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیف کرکٹ میں پاکستان کے ہاتھوں سری لنکا کو 85 رنز سے شکست

Pakistan Beat Sri Lanka By 85 Runs In Deaf Cricket

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 85 رنز سے شکست دے دی ہے ، بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ قانون کے تحت ہوا۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہو ئے مقررہ50اوورز میں 9 وکٹوں پر 281 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے کپتان زکاء احمد نے 78 جبکہ عدنان غنی نے 45 رنز بنائے۔

قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے 282رنز کے جواب میں میزبان سری لنکا نے 24اعشاریہ ایک اوور میں 97 رنز بنائے تھے کہ شدید بارش شروع ہو گئی، جس کے بعد دوبارہ میچ شروع نہ ہوسکا اور ڈک ورتھ قانون کے تحت پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا ۔

پاکستان اور سری لنکا کی ڈیف ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا

 

تازہ ترین