• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سیونگ کا سنگ میل ، بینکنگ کلیئرنگ سسٹم میں شامل

National Savings Joins Banking Clearing System

نیشنل سیونگ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیااور بینکنگ کلیئرنگ سسٹم کا ممبر بن گیا ،جس کے بعد نیشنل سیونگ کا چیک ملک بھر میں کسی بھی جگہ قابل قبول ہوگا ، صارفین اب یوٹیلیٹی بلز،اسکول فیس اور دیگر ادائیگیاں کر سکیں گے ۔

ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگ ظفر مسعود نے بتایا کہ نیشنل سیونگ نیشنل انسٹی ٹیوشنل ٹیکنالوجیز کا ممبر بن گیا ہے ۔

ڈی جی نیشنل سیونگ کے مطابق نیشنل سیونگ کے اکاونٹس اب آپریشنل اکائونٹس بن گئے ہیں ، نیشنل سیونگ کے اکائونٹس سے یوٹیلیٹی بلز،اسکول فیس اور دیگر ادائیگیاں ہوسکیں گی جبکہ اس سے قبل چیک سے صرف نیشنل سیونگ کا اکائونٹس ہولڈر ہی پیسے نکال سکتا تھا۔

ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ نیشنل سیونگ کے اکائونٹس ہولڈز اب عام بینک کی طرح اپنا چیک استعمال کرسکیں گےاور نیشنل سیونگ سے پیسے نکالنے کا چیک اب کراس چیک کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا ۔

تازہ ترین