• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارول سپر ہیرو ز کے مشہورفکشنل کردار بلیک پینتھرکے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم 'بلیک پینتھر 'کا ٹریلر منظرِ عام پرآگیا ہے۔

ریان کوگلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکارچیڈ وِک بوسمین نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل جارڈن، لیوپیٹا یانگ، مارٹن فری مین ، ڈینئیل کالویا ،وِنسینٹ ڈوک،فاریسٹ وائیٹیکر،ایجلا بیسٹ اور اینڈی سرکس سمیت کئی نامور اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی سرزمین کے ایک ایسے بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے ۔

اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچانے کیلئے کنگ لیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اورکی سلطنت کی سیکیورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے ۔

مارول اسٹوڈیوز کی تیارہ کردہ ایڈونچر اورتھرل سے بھرپوریہ سپر ہیروسائنس فکشن فلموالٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت آئندہ سال16فروری کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین