• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے سمندر میں پہلی بارکلر وہیل کا نظارہ

کراچی کے سمندر میں پہلی بارکلر وہیل دیکھی گئی ہے ،جس کی وڈیو بھی بنالی گئی اور انٹر نیٹ پر وائرل بھی ہو گئی۔

کراچی کے ساحل پر کلر وہیل نے اینٹری دی ہے، وہیل کا جھنڈ چرنا آئی لینڈ کے قریب اٹھ کھیلیاں کرتے دیکھا گیا، کلر وہیل مچھلیوں کی موقع پر موجود مچھیروں نے ویڈیو بھی بنالی۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے مطابق چرنا آئی لینڈ کے قریب کلر وہیل کے جھنڈ کو دیکھا گیا، خلیج عمان اور خلیج فارس میں ایک دو بار کلروہیل دیکھی گئی ہیں تاہم کراچی کے سمندر میں یہ پہلی بار نظر آئی ہیں۔

تازہ ترین