لاطینی ملک کولمبیا میں مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ 38 زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ملک کے شمال مغرب کے جنگلات میں پیش آیا تھا، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 38 مسافر زخمی بھی ہیں، جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس پر زیادہ تر مزدور سوار تھے جو باغات میں کام کرتے تھےجبکہ لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہےتاہم زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔