• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا 25سال پرانا اسٹیڈیم دھماکا خیز مواد سے زمیں بوس

امریکی شہر اٹلانٹا میں25سال پرانے اسٹیڈیم کودھماکا خیز مواد سے زمیں بوس کر دیا گیا۔

ایک طرف توعمارتیں کھڑی کرنے میں مہینوں لگ جاتے ہیں وہیں انہیں گرانے کے لیے صرف چند سیکنڈزہی درکار ہوتے ہیں۔

ایسا ہی ایک نظارہ امریکی شہر اٹلانٹا میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک 25سال پرانے اسٹیڈیم کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے زمین بوس کردیا گیا۔

سن 1992ء میں تعمیر ہونے والے جارجیا ڈوم نامی اس اسٹیڈیم کو گرانے کیلئے تقریباً 5000پاؤنڈ وزنی دھماکا خیز موادکا استعمال کیا گیا جو کہ اسٹیڈیم کی عمارت میں بھر دیا گیا تھا۔



بٹن دباتے ہی اسٹیڈیم دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہوگیا جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد کچھ ہی دور موجود تھی۔

تازہ ترین