• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi Sitin Once Again On Road

کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے ، دھرنے کے مظاہرین فٹ پاتھ چھوڑ کر پھر سڑک پر آگئے۔

اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کی حمایت میں کراچی میں نمائش چورنگی پربھی دھرنا دیا جارہا ہے۔

دھرنے کے شرکاء رات بھر نمائش چورنگی پر موجود رہے، صبح ہونے پر شرکاء سڑک سے اٹھ کر کناروں پر احتجاج کرتے رہے تاہم شام میں مظاہرین ایک بار پھر سڑک پر آگئے اور نمائش سے صدر آنے والے روڈکو بند کردیا۔

دھرنے کے باعث اطراف کے علاقے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گرومندر سے صدر آنے والے ٹریفک کو پیپلز سیکریٹریٹ سے کوریڈور تھری کی طرف اور شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ اور کوریڈور تھری سے گزاراجارہا ہے ۔

تازہ ترین