• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف کا جنگی بیڑے کا دورہ ، تیاریوں کا جائزہ

Navy Chief Review The Preparation Combat Fleet

پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنگی بیڑے کا دورہ کیا اور کھلے سمندر میں بحریہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا انتہائی ضروری ہے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے جنگی بیڑے کا پہلا دورہ کیا، انہوں نے کھلے سمندر میں بحریہ کے مختلف جہازوں کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا انتہائی ضروری ہے، پاک بحریہ کے جوان مہارت اور قومی خدمت کے جذبے کو ہمیش برقرار رکھیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ بحری سرحدوں کی حفاظت اور مفادات کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

نیول چیف نے بحری جہازوں کے دورے کے دوران افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

تازہ ترین