• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کی شادی کی سالگرہ پر 3پورٹریٹ جاری

ملکہ برطانیہ اور پرنس فلپ کی شادی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر بکھنگم پیلس نے اس بے مثال جوڑی کے تین پورٹریٹ جاری کئے ہیں۔

اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ملکہ آف وائٹ ڈریس میں جبکہ شہزادہ فلپ سرمئی کوٹ میں ملبوس تھے جس میں دونوں کے اس طویل سفر کو ساتھ بتانے کی خوشی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

بیس نومبر 1947ءکو شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کی شادی کی تقریب دوسری عالمی جنگ کے ختم ہونے کے 2سال بعد ہوئی تھی جس میں ملکہ نے دلکش سفید عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا جو اب ستر سال گزر جانے کے باوجود بھی وہی

چمک دمک اور خوبصورتی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

دلکش سنہری جوتے، سنہری کڑھائی والا13فٹ لمبا خوبصورت گاؤن اوردیدہ زیب تاج پہنے ملکہ الزبیتھ شادی کے موقع پر نہایت حسین دکھائی دے رہی تھیں جبکہ عوام کی بڑی تعداد ان کی اور شہزادہ فلپ کی شادی میں شریک ہوئی۔

دونوں کی کامیاب زندگی کا راز یہ بھی ہے کہ وہ ایک اکثر اوقات ایک دوسرے سے طنز ومزاح بھی کرتے ہیں اور ان کی زندگی کا بیشتر حصہ ایک ساتھ ہی گزرا ہے۔

کل اس جوڑے کی پلاٹینئیم جوبلی کی چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں خاندان والوں سمیت قریبی دوست بھی شریک ہوئے تھے تاہم کسی عوامی تقریب کا انتظام نہیں کیا گیاتھا۔

واضح رہے کہ دونوں کے 4بچے ہیں جن میں سے 3کی شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں ہیں۔ 

تازہ ترین