• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: لاپرواہ ٹرک ڈرائیور کار دھکیلتے ہوئے دور لے گیا

امریکا میں لاپرواہ ٹرک ڈرائیور ایک کار کو دھکیلتے ہوئے کئی فٹ دور لے گیا، جبکہ کار سوار خوش قسمتی بالکل محفوظ رہا ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کوبھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ا مریکی ریاست مسوری کے شہر سینٹ لوئیس میں ایسی ہی لاپروائی اس وقت دیکھی گئی جب ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کار کو دھکیلتے ہوئے کئی فٹ دور لے گیا تاہم ڈرائیور خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی لاپروائی کے سبب پیش آیا جس میں کار سوار خوش قسمتی سے بالکل محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کا کباڑہ نکل گیا۔

تازہ ترین