• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے حوالے سے اسمنگلی ایئر بیس پر ایئرشو کا انعقاد

کوئٹہ کے اسمنگلی ایئر بیس پر پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے ایئرشو کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری تھے۔

ایئر شو میں پاک فضائیہ اور چینی ایئر فورس نے شرکت کی جبکہ ایئر وائس مارشل حسیب پراچہ اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں پاک فضائیہ کےایف سیون پی جی طیارے شریک ہوئے جبکہ چین کی جانب سے کرنل کاوزن ژونگ نے چینی ایئر فورس کی قیادت کرتے ہوئے فضائی کرتب دکھائے۔

شائقین کی بڑی تعداد بھی ایئرشو دیکھنے کے لیےاسمنگلی ایئربیس پر موجود تھی۔

تازہ ترین