• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون اور بچی جاں بحق

Car Hits Motorcycle In Lahore Two Died

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکرمار دی، حادثے میں ایک خاتون اور ایک بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد گاڑی میں سوار شخص نے بھاگنے کی کوشش مگر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے تعاقب کرکے اسے گاڑی سمیت پکڑ لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکر مارنے والی گاڑی میں نجی گارڈز بھی سوار تھے اور اس میں اسلحہ بھی رکھا تھا۔

تازہ ترین