• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس : ہاتھی کا ڈھانچہ نیلامی سے قبل نمائش کیلئے پیش

فرانس میں قدیم نسل کے ہاتھی کا ڈھانچہ نیلامی سے قبل نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے جسے اگلے ماہ 16تاریخ کو فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

3.5میٹر اونچے اس ڈھانچے کی نیلامی فرانس کے آکشن ہاؤس کے تحت کی جائے گی جس کے بارے میں ماہرین کا انداز ہ ہے کہ یہ ڈھانچہ 5لاکھ امریکی ڈالرز میں نیلام ہوسکتا ہے۔

واضح رہے اس آکشن ہاؤس کے تحت گزشتہ سال نایاب ڈائنو سار کا ڈھانچہ بھی نیلام کیا گیا تھا جو 1.12ملین یوروز میں فروخت ہوا تھا۔

تازہ ترین