• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہدایتکار بھنسالی پر غداری کا مقدمہ درج کرنیکا مطالبہ

Madmavati Protests Continue Over Sanjay Leela Bhansali Deepika Padukone

بھارتی سینسر بورڈ کے رکن ارجن گپتا نے فلم پدماوتی کے ہدایتکار بھنسالی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مطالبہ سینسر بورڈ کےرکن ارجن گپتا نے اس معاملے پر وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

دوسری جانب فلم پدماوتی کیخلاف احتجاج پر ریاستی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ ساتھ ہی ساتھ حکومت نے پرڈیوسر اور ڈائریکٹر سے لے کر فلم سے وابستہ سبھی اداکاروں کو بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی بات کی ہے۔

فلم میں رانی پدماوتی کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ فلم پدماوتی ریلیز ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ سینسر بورڈ کے ہاتھ میں ہے لیکن سیکیورٹی بندوبست کرنا ہمارا کام ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت سبھی کی سیکیورٹی کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین