• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرلر ڈرامہ فلم 24آورز ٹو لِیو کا پہلا ٹریلر جاری

مار دھاڑاور ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں، جی ہاں ہالی وڈ کے اداکار ایتھن ہاک کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرلر ڈرامہ فلم 24آورز ٹو لِیو کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکاربرائن سمرز کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گِرد گھوم رہی ہے جو مشن نامکمل ہونے کے بعد مشکل میں پھنس جاتا ہے تاہم اسے ایک موقعے پھر دیا جاتا ہے ۔اس جاسوس کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے اوراپنی اور اپنی فیملی کی جان کی بچانے کیلئے صرف ایک دن دیا جاتا ہے۔

مارک گاواور باسک ایوانک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں جاسوس کا کردار مشہور اداکار ایتھن ہاک نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پال اینڈریوسن،نٹالی بولٹ،لیام کنگہم،جینا اپٹون،تانیا وین، ایڈان ویٹوک اور رچرڈ لوتھیان شامل ہیں۔

یہ ایجنٹ 24گھنٹے کے اندر اندر خود کو بے قصور ثابت کرتے ہوئے اس مشکل سے نکل پائیگایا نہیں ، یہ دیکھنے کیلئے آپ کو فلم کی ریلیز کا انتظار کرنا پڑیگا جو یکم دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

 

تازہ ترین