• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاشتکاروں کاقومی شاہراہ گمبٹ بائی پاس پر احتجاجی دھرنا

Farmers Protest Protest At Gumtab Bay Pass On A Highway

گنے کی قیمتیں مقرر نہ کرنے اورشوگر ملز میں کام شروع نہ کرنے کے خلاف کاشتکاروں کاسکھر کے قریب قومی شاہراہ گمبٹ بائی پاس پر احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اورکئی کلو میٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گنے کی قیمتیں مقرر کرکے شوگر ملز میں کام شروع کردیا گیا ہے،شوگرملز مالکان کی جانب سے گزشتہ سال کے واجبات بھی ادا نہیں کیے گئے۔

کاشتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ فوری قیمتیں مقرر کرکے شوگر ملز میں کام شروع کرائے۔

تازہ ترین