• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف کا سر کریک میں قائم اگلے مورچوں کا دورہ

 چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بھارت سرحد کے قریب واقع کریک ایریا کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ،اور وہاں تعینات پاک میرینزکے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

نیول چیف کی آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے ان کا ستقبال کیا، جنوب مشرقی سرحد کے قریب سر کریک کے علاقے میں قائم پاک میرینز کے اگلے مورچوں کے دورے کے دوران نیول چیف کو ہر پوسٹ پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

 ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور کریک میں مشکل موسمی حالات کے باوجودسخت ڈیوٹی سر انجام دینے کے عزم اور جذبے کو سراہا۔

نیول چیف نے قوم کی جانب سے دی گئی بحری سرحدوں کے دفاع کی مقدس ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بلنداخلاقی اقدار ، فٹنس اورتربیت کے بہترین معیار کو بر قرار رکھنے پر زور دیا۔

نیول چیف نے پاک بحریہ کی فارورڈ پوسٹوں پرتعینات جوانوں کی آپریشنل اور حربی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انھوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع اورمیر ی ٹائم مفادات کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین تر جیح ہے۔

 

تازہ ترین