• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نِک نولٹی کیلئے ہالی ووڈواک آف فیم اسٹار کا اعزاز

48آورز،ڈاؤن اینڈ آؤٹ اِن بیورلی ہِلز اور واریئر سمیت کئی کامیاب فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے لاکھوں مداحوں کو متاثر کرنے والے ہالی ووڈ اداکارنِک نولٹی کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

ہالی ووڈ واک آف فیم لاس اینجلس میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں76سالہ اداکار نے اپنے نام کے ستارے کی نقاب کشائی کی۔

تقریب میں نِک نولٹی کے بچوں نے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مداح بھی اپنے پسندیدہ ستارے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے وہاں موجود تھے۔اس موقع پر نولٹی نے اپنے مداحوں کی سپورٹ پر انکا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین