• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا اسرائیل سے میزائل کی خریداری کا معاہدہ منسوخ

India Cancelled Contract For The Purchase Of Rafael Missile Defence System From Israel

بھارت نے اسرائیل کے ساتھ پچاس کروڑ ڈالرمالیت کا میزائل کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا، رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم کی رقم پر بات چیت کے بعد حتمی دستخط ہونے تھے۔

Rafael-Missile-Defence222

دہلی میں بھارتی وزارت دفاع کے مطابق ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کو مین پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کی تیاری کا کہا ہے اور اسرائیل کے ساتھ اسپائیک اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے اسرائیل سے معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان ایسے وقت پر کیا ہے جب بھارتی فوج کو میزائلوں کی بہت زیادہ کمی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین