• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین میڈیسن ایجنسی ایمسٹرڈم منتقلی کا فیصلہ، برطانیہ کو جھٹکا

European Medicine Agency Offices Will Move To Amsterdam

برطانیہ کو یورپ سے علیحدگی کا پہلا بڑا نقصان ، یورپین میڈیسن ایجنسی اور یورپین بینکنگ اتھارٹی کے دفاتر کو لندن سے ایمسٹرڈیم اور پیرس منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

منتقلی کافیصلہ یورپین جنرل افیئرز کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، جسے یورپین کمیشن کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا ہے ۔ یورپین میڈیسن ایجنسی یورپ بھر میں ادویات کی تیاری اور اس کی اجازت جبکہ یورپین بینکنگ اتھارٹی سارے یورپ میں بینکوں سے متعلقہ قوانین اور معاملات کی ذمہ دار ہے۔

اس حوالے سے یورپین کمیشن اور یورپین کونسل نے ایک معیار طے کیا تھا جس کے تحت ممبر ممالک درخواست دے سکتے تھے ۔ یورپین ذرائع کےمطابق اس کیلئے ووٹنگ کا بھی ایک پیچیدہ طریقہ کار اختیار کیا گیا تھا ۔

یورپین میڈیسن ایجنسی کی منتقلی کا فیصلہ ٹاس پر ہوا ،کیونکہ اسپین کے شہر اور نیدر لینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم نے مساوی ووٹ حاصل کیئے تھے ۔

اداروں کی منتقلی کے اس فیصلے کے بعد یورپین کمیشن اس کی مزید قانونی ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات شروع کردے گا ،تاکہ مارچ 2019 میں جب برطانیہ یورپ سے علیحدہ ہو جائے گا سنگل مارکیٹ کے طور پر یورپ کا کام متاثر نہیں ہو ۔

یورپین میڈیسن ایجنسی کے لندن ہیڈ کوارٹرز میں اس وقت 890 ملازمین کام کر رہےہیں، اسی طرح سینکڑوں ملازمین یورپین بینکنگ اتھارٹی سے بھی وابستہ ہیں ۔

تازہ ترین