• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bashar Al Asad Meet President Putin In Sochi

شام کے صدر بشار الاسدنے روس کے شہر سوچی میں ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر پیوٹن نے شامی صدر کو مبارکباد دی ۔

Putin-Asad222

دریں اثنا کل ولادی میر پیوٹن سوچی میں ترک اور ایرانی صدور سے بھی ملاقات کریں گے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں شام کے معاملے پر بات ہوئی۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام آخری مرحلے کے نزدیک پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد شام میں سیاسی حل اہم مسئلہ ہے۔

Putin-Asad333

روسی صدر نےارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ شام کے معاملے پر قطر کے امیر ،امریکی صدر اور دیگر علاقائی ملکوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔بشار الاسد نے سیاسی اور فوجی تعاون پر روس کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین