• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی ارکان نے جمہوریت کا مذاق اڑایا ،عمران خان

Pml N Members Makes Joke Of Democracy Imran Khan

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کا تمسخر اڑانے پر ن لیگی اراکین کو سر شرم سے جھکا لینے چاہئیں ،اپوزیشن کا بل ایوان میں ناکام ہونے کے باوجود شیخ رشید نے ہار ماننے سے انکار کردیا ۔

الیکشن ایکٹ 2017ء پر اپوزیشن کے ترمیمی بل کو قومی اسمبلی کے ارکان کی اکثریت نے مسترد کردیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ نااہلی کے باوجود نوازشریف کو پارٹی سربراہ رکھنے کی منظوری دی ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے ارکان کا یہ اقدام جمہوریت کا تمسخر اڑانے جیسا ہے ،ان کا سر شرم جھک جانا چاہیے، 7مسلم لیگ ن اراکین اسمبلی نے الیکشن قانون میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کا ساتھ دیا۔

عوامی مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ شیخ رشید نے اس حوالے سے کہا کہ یہ ن لیگ کی فتح نہیں ہے، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے ، 21ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کے باوجود 40 ارکان کم تھے ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے اراکین کو ایوان میں بلوانے کے لئے پیسا استعمال کیا وہ آخری وقت تک لڑیں گے ۔

تازہ ترین