• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی سیریزکوانٹییکو کے سیزن تھری کی عکسبندی کا آغاز

بالی وڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی وڈ میں بھی قدم جما لئے ہیں جن کی مشہور امریکی ٹی وی سیریز ' کوانٹییکو کا سیزن تھری بھی جلد ہی مداحوں کے لئے پیش کیا جا رہا ہے ۔

تھرل اور ایکشن سے بھرپورٹی وی سیریز کے نئے سیزن کی عکسبندی کابھی آغاز ہو گیا ہے جس میں پریانکا ایک بارپھر مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں نیو یارک میں سیریز کی عکسبندی بھی جاری ہے جس میں پریانکاکے کردار کی پہلی جھلک بھی منظرِ عام ہر آگئی ہے ۔

گزشتہ دو سیزنز میں ایف بی آئی ایجنٹ ایلکس کا کردار نبھانے والی پریانکا سیزن ٹو میں سی آئی اے میں مختلف کیسیز پر کام کرتے ہوئے درپیش مشکلات کا سامنا کرتی دکھائی دینگی ۔

تھرل ، سنسنی اور ایکشن سے بھرپورکوانٹیکو 3آئندہ سال امریکی ٹی وی چینل نشر کی جائیگی گی جس میں مرکزی کردار ایلکس(پریانکا) کے گرد گھوم رہا ہے۔

کوانٹیکو سیریز کے پہلے اور دوسرے سیزن کی 22، 22اقساط پیش کی گئی تھیں جن کے مقابلے میں سیزن تھری صرف 13 اقساط پر مبنی ہوگا۔

 

تازہ ترین