• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب مل کر بھی ایک شخص کو مائنس نہ کرسکے ، مریم نوازشریف

Even Everyone Could Not Minus One Man Maryam Nawaz

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سب مل کر ایک شخص کو مائنس نہ کرسکے ،نوازشریف کا ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں ۔

قومی اسمبلی میں نااہل شخص کی پارٹی صدارت پر اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن ایکٹ 2017ء کے آرٹیکل 203 میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے مسترد کئے جانے پر مریم نوازشریف نے حکمران اتحاد کے اراکین کو سلام پیش کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دبائو اور دھمکیاں برداشت کرکے ارکان اسمبلی نے نوازشریف کا ساتھ دیا ،سب مل کر ایک شخص کو مائنس کرنا چاہتے تھے ،وہ نہ کرسکے ۔

مریم نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ وہ شخص اس لئے مائنس نہیں کیا جاسکا کیوں کہ نوازشریف ایک نظریے کا نام ہے اور نظریے کو مائنس نہیں کیا جاسکتا ۔

ان کا کہناتھاکہ پہلی بار جمہوریت اپنے خلاف سازشوں کو پے در پے شکست دے رہی ہے ، الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل مسترد کیے جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ۔

تازہ ترین