• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل سیاستدانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، بلاول

Unbelievers Are Not Interested In Public Issues Bilawal

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل سیاستدانوں کو عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں،حکمرانوں نے آزادی و خودمختیاری کو عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا۔

مظفر آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں ، پیپلز پارٹی نے کشمیر کو سڑکیں ، اسپتال ، جامعات اور روز گار دیا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اس وقت فقط گالم گلوچ اور کرسی کی سیاست ہو رہی ہے،نااہل سیاستدانوں کو عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہاکہ ملک میں 30 لاکھ نوجوان بیروزگار ہیں،حکمرانوں نے آزادی و خودمختیاری کو عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کی خدمت میں نصف صدی گزاری اور ہرجابرکا مقابلہ کیا،کارکنان یوم تاسیس تقریبات میں بھرپور شرکت کرکےانکےہاتھ مضبوط کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پیپلز پارٹی کا تعلق بہت گہرا ہے،ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی،ہم آج بھی جاگیر داری، سرمایہ درانہ نظام کے خلاف ہیں۔

تازہ ترین