ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں بالادستی کا خواہاں نہیں ہے، فرانس مشرق وسطیٰ میں غیرجانبدارانہ کردار ادا کرے۔
فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکروں سے منگل کو ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عراق و شام میں ایرانی فورسز ان ممالک کی حکومتوں کے بلاوے پر دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے گئی ہیں۔
ایران مشرق وسطیٰ پر بالادستی نہیں چاہتااور تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کا خواہ ہے،انھوں نے کہا کہ فرانس مشرق وسطیٰ میں حقیقت پسندانہ اور غیرجانبدارانہ اپروچ اپنا کر نہایت مفید کردار اداکرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جب فرانسیسی صدر نے ایران سے کہا تھا کہ وہ خطے جارحانہ پالیسی نہ اپنائے اور اپنے میزائل پروگرام کی وضاحت کرے۔