• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل میں کُھلنا ٹائٹنزاور رنگپور رائیڈرز کی کامیابی

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج2 میچ کھیلے گئے جہاں پہلا مقابلہ کُھلنا ٹائٹنزاور راج شاہی کنگز کے درمیان مقابلہ ہوا،جبکہ دوسرا میچ رنگپور رائیڈرز اور ڈھاکا ڈائنامائٹس کے مابین کھیلا گیا۔

میرپور میں کھیلے گئے آج لیگ کےپہلے میچ میں عارف الحق کی شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کُھلنا ٹائٹنز نے راج شاہی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے ہرادیا، میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہواجبکہ دوسرے میچ میں رنگپور رائیڈرز نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو3رنز کے مارجن سے مات دے دی۔

راج شاہی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 12 کے اسکور پر جنید خان نےٹیم کے 2 کھلاڑی پویلین پہنچا دیئے اور پھر 21رنز کے اسکور تک ٹیم کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

پھر ڈوین اسمتھ اور مشفیق الرحیم نےٹیم کی کمان سنبھالی اور بل ترتیب 62اور 55 رنز اسکور کرکےمکمل تباہی سے بچایا ، جس کے بعد ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹ پر 166رنز کا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب رہی،جبکہ ٹائٹنز کی جانب سے جنید خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کنگز کے 167رنز کے جواب میں کھلنا ٹائٹنز نے ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا، ٹیم کی جانب سے ٹائٹنز کپتان محموداللہ نے 55رنز بنائے۔

میچ کے آخری لمحات میں عارف الحق نے 19گیندوں پر برق رفتار 43رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو 2وکٹ سے فتح دلوانے میں اہم کردار دا کیاتاہم کنگز کے بولرز میں محمد سمیع نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔عارف الحق تیز رفتار اننگز کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے۔

لیگ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں رنگپور رائیڈرزکا سامنا ڈھاکا ڈائنامائٹس سےہوا، تو رنگپور نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 142رنز کے اسکور پر آئوٹ ہوگئی ۔

ٹیم کی جانب سے کرس گیل نے برق رفتاری سے 28گیندوں پر 51رنز اسکور کیے ، تاہم ان کے علاوہ ٹیم کا کوئی بیٹسمین ڈھاکا کے شکیب الحسن کا سامنا نہ کرسکا ،انہوں نے 16رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کا شکار کیاجبکہ شاہد آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

رنگپورکے 143رنز کے ہد ف کے جواب میں ڈھاکا مقررہ اوورز میں 139رنز کے اسکور پر آئوٹ ہوگئی ، ٹیم کی جانب سے جاہورل اسلام 29 اور ایون لیوس 28رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

رنگپور کے بولرز میں مشرافے مرتضی، سوہاگ غازی، روبیل حسین اور تھیسارا پریرا نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیںتاہم کرس گیل جارحانہ اننگز کھیلے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے گئے ۔

 

تازہ ترین