• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی ایس ایف اسنوکر چیمپئن شپ،خرم آغا، اسجد اقبال کی کامیابی

Ibsf Snoker Championship Khurram Agha Asjad Iqbal Won

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میںخرم حسین آغا، اسجداقبال اور محمد یوسف نے دوحا، قطر میں جاری چیمپئن شپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ مبشر رضا، عمران شہزاد محمد نسیم اختر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوحا، قطر میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مینز ایونٹ کے لیگ رائونڈ کا مرحلہ22 نومبر تک جاری رہے گا جس کے بعد کھلاڑیوں کی ناک آئوٹ مرحلے میں رسائی کا فیصلہ ہوگا۔

چیمپئن شپ میں خرم حسین آغا نے ترکی کے سنان سیٹنکیا کو 3-0 سے، اسجد اقبال نے پولینڈ کے گریگوز بائیماسکی کو 4-0 سے، محمد یوسف نے آئرلینڈ کے انتھونی بونار کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی جبکہ مبشر رضا کو قطر کے احمد آصف نے 4-2 سے، عمران شہزاد کو عراق کے احاب الصالح نے 3-2 سے اور محمد نسیم اختر کو تھائی لینڈ کے یوٹاپوپ کوہرادیا۔

تازہ ترین