• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد رائے کو اقوام متحدہ کا خیر سگالی سفیر بنادیا گیا

Shahzad Roy Made Un Goodwill Ambassador

اقوام متحدہ نے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کو اپنا خیر سگالی سفیر بنادیا ۔

اس حوالے سے خصوصی تقریب کراچی بچہ جیل میں ہوئی ،قیدی بچوں نےاپنے ہر دلعزیز سنگر کے ساتھ گانے گائے ۔

اس موقع پر شہزاد رائے نے معمولی جرائم میں ملوث 6 بچوں کو ضمانت پر رہا کرانے کا اعلان بھی کیا ،جن میں 17 سالہ راجو بھی شامل ہے ۔

شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ جب تک سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر نہیں ہوگی حالات تبدیل نہیں ہوںگے،ہم نے انہیں ٹھیک کرنے کا عزم کر رکھا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اقوام متحدہ کا علامتی سفیر نہیں بننا بلکہ کچھ کرکے دکھانا ہے، جب تک بچوں کو سزا نہ سنائی جائے جیل نہ بھیجا جائے، میری کوشش ہوگی بچہ جیل خالی ہوجائے۔

راجو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ جرم کی غلطی دہرانا نہیں چاہتا،اب میوزک میں اپنا ہنر آزمائوں گا ۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے نمائندے سی زارگیڈنے امید ظاہر کی کہ اپنے عہدے کی 2 سالہ مدت میں شہزاد رائے جیل اور پولیس اصلاحات کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین