شام میں امن کیلئے روس کے شہر سوچی میں کل سے اہم کانفرنس شروع ہورہی ہے ،کانفرنس میں ایران،ترکی اور روس کے صدر ملاقات کریں گے ۔
روسی صدر ولادیمیر میر پیوٹن سوچی میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی میزبانی کریں گے ،کانفرنس میں شام کے مسئلے پر بات کی جائے گی۔
رواں ماہ اقوام متحدہ کی سربراہی میں بھی جنیوا میں شام سے متعلق ملاقات ہو رہی ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ سوچی کانفرنس سے شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان برارہ راست بات چیت میں مدد ملے گی ۔