آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کےمعاون وزیر خارجہ مسٹر کونگ اور نئے چینی سفیر یائوجنگ نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے چین کے معاون وزیر خارجہ اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چینی سفیر نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔