• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکراچی سیکٹر11جےمیں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Due To Firng One Person Died In New Karachi Sector J 11

کراچی کے علاقے نیوکراچی کے سیکٹر 11جے میں نامعلوم ملزمان نے دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت22سالہ مراد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

جاں بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

اورنگی پاکستان بازار میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیے ، جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

بہادرآباد میں گاڑی چوری میں ملوث تین ملزمان پکڑے گئے ، عبدالناصر ، اعجاز اور محمد ارشد سے گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

شاہ فیصل کالونی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت پکڑا گیا۔

ملیر سعود آباد سے 3ملزمان عرفان،عبدالاحد اور الہٰی کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب منگھوپیر پولیس نے ناردرن بائی پاس پر ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کے دوران ایرانی ڈیزل کا ٹینکر قبضے میں لیا گیا ہے جبکہ ایک پیرمحمد نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے جو 7ہزار ایرانی ڈیزل اسمگل کر رہا تھا۔

تازہ ترین