• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، قندھار اور لوگار میں کارروائیاں، 63 شدت پسند ہلاک

Operation In Kandhar And Loghar 63 Terrorist Killed

افغان صوبے قندھار میں سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائیوں میں 55شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

صوبے لوگار میں بھی افغان فورسز کے آپریشن میں 8طالبان مارے گئے۔

ترجمان افغان پولیس کے مطابق افغان فوج اور پولیس نے پیر کی رات ضلع میوند اور زہرائی میں مشترکا آپریشنز کیے، کالا شامیر اور جاگروم کےعلاقے میں 30شدت پسند مارے گئے جبکہ میوند میں 25شدت پسند ہلاک ہوئے۔

کارروائیوں میں 10سے زائد جنگجو زخمی بھی ہوئے، جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشنز میں شدت پسندوں کی گاڑیاں، ہتھیار اور بارودی سرنگیں بھی تباہ کی گئیں۔

تازہ ترین