• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ صف اول کی اداکارہ اور سنہری بالوں والی حسینہ اسکارلٹ جوہانسن آج (22 نومبر کو )33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

سن 1984ء میں نیو یارک میں پیدا ہونے والی اسکارلٹ کا شمار ہالی وڈ کی ایسی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھولیا ہے۔

اسکارلٹ کو بچپن ہی سے اداکاری کا شوق تھا اس لئے انہوں نے 7برس کی عمر سے ہی اداکاری شروع کردی تھی اور کئی ٹی وی ڈراموں میں کام بھی کیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جب وہ صرف 10سال کی عمر کو پہنچیں تو ہدایت کار راب رینر نے فلم ’نارتھ‘ میں پہلی بار کام کرنے کا موقع دیا وہ فلم 1994ء میں ریلیز ہوئی۔

اسکارلٹ کو اصل شہرت 1998ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی ہارس و سپر‘ کی کامیابی سے ملی جس میں ان کے ساتھ اداکار رابرٹ ریڈفورڈ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

سن 2003ء میں اداکار بل مرے کے ساتھ فلم ’لوسٹ ان ٹرانسلیشن‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے ناقدین کو حیران کردیا اور اس فلم میں بہترین اداکارہ کے طور پر گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے ان کی نامزدگی عمل میں آئی تھی۔

سن 2005 ء میں ان کی اداکار ایون میگ گریجر کے ساتھ فلم ’دی آئی لینڈ‘ زیادہ کامیاب نہ ہوسکی لیکن ہدایت کار وڈی ایلن کی فلم ’میچ پوائنٹ‘ میں اسکارلٹ کی شان دار پرفارمنس پسند کی گئی اور انہیں ایک بار پھر گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

اسکارلٹ نے فلم ’دی نینی ڈائریز ‘ 2008ء میں اور’دی اسپیرٹ‘ جبکہ 2009ء میں ’ہی جسٹ ناٹ ڈیٹ ان ٹویو‘ اور 2010ء میں فلم ’آئرن مین 2 ‘ میں اپنے کردار کمال مہارت سے ادا کیے۔

سن 2012ء میں ان کی دو فلمیں ’دی ایوینجرز‘ اور ’ہچکاک‘ ریلیز ہوئیں۔

ان کی آنے والی فلموں میں ’ایونجرز انفینیٹی وار‘ اور ’آئسل آف ڈاگز‘ سمیت کئی بڑی فلمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین