• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر شہریوں کو لوٹنے والے دو جعلی پیر گرفتار

Two Fake People Arrested Through Social Media

لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مسائل کا حل بتا کر شہریوں کو لوٹنے والے دو جعلی پیروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں راوی روڈ پولیس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو مسائل کا حل بتا کر لوٹنے والے دو جعلی پیر گرفتار کر لیے،دونوں حقیقی بھائی ہیں۔

پولیس کے مطابق دو سگے بھائیوں ضیغم اور وسیم نے فیس بک پر شاہ جی کے نام سے اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، جس کے ذریعے کو سادہ لوح شہریوں کو لوٹا کرتے تھے۔

ملزمان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وہ پہلے ملتان میں جعلی پیر بن کے لوگوں کو لوٹتے تھے، 2008ء میں لاہور میں کام شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی اور میاں بیوی میں جھگڑے کے سائلین ان سے رابطہ کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری رقم اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

تازہ ترین