• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن:جنگ، بھوک، بیماری سے اس سال 50ہزار بچے جاں بحق

اقوام متحدہ نےیمن کی صورتحال کو انسانی تاریخ کا بدترین بحران قرار دےدیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق یمن کے محاصرے کے باعث اس سال وہاں جنگ، بھوک اور بیماری کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 50ہزار سے زائد ہوگئی۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن کے محاصرے کی وجہ سے بھوک اور بیماریوں سے روزانہ 130بچوں موت کا شکار ہو رہے ہیں۔

ایک کروڑ 10لاکھ بچوں سمیت 2کروڑ یمنی فوری امداد کے منتظر ہیں، جبکہ محاصرہ جزوی ختم ہونےکےباوجود32لاکھ یمنی بھوک کاشکارہوں گے۔

اقوام متحدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاج اورغذانہ ملی توچندماہ میں ڈیڑھ لاکھ یمنی بچےموت کا شکار ہوجائیں گے۔

تازہ ترین