• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل اسپتال تونسہ کے باہر بچے کی پیدائش، نومولود جاں بحق

Baby Birth At Outside The Hospital Due To Lack Of Provide Medical Facility Child Died

ڈیرہ غازی خان کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ کے باہر خاتون نے فرش پر بچے کو جنم دیا، طبی امداد نہ ملنے پر نومولود جاں بحق ہوگیا۔

تونسہ کے رہائشی محمد حنیف نے بتایا کہ وہ کل صبح 8بجے بیوی کو لے کر اسپتال کے گائنی وارڈ پہنچے مگر ڈاکٹروں نے بیوی کو داخل نہیں کیا۔

پانچ گھنٹے تک ڈاکٹرز کی منت سماجت کرتے رہے، اس دوران بیوی نے باہر فرش پر بچے کو جنم دے دیا جو فوری طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈاکٹر طاہر حسین کا کہنا ہے کہ خاتون کا بچہ پیدائش سے قبل ہی مردہ حالت میں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں داخل نہ کرنے کے واقعے کی مکمل انکوائری کریں گے، اگر کوئی قصور وار نکلا تو اس کے خلاف حکام بالا سے محکمانہ کارروائی کی سفارش کریں گے۔

تازہ ترین