• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Three Dead Body Recovered In Korangi Karachi

کراچی کے علاقے کورنگی کے الیاس گوٹھ میں ایک مکان سے دو خواتین اور ایک مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا، علی نے اہلیہ ثریا اور سوتیلی بیٹی عائشہ کو قتل کرکے خودکشی کی۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ واقعے میں 6 سال کی ردا بھی زخمی ہوئی، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین