• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی رئیلٹی شو ’بگ باس‘نے گزشتہ کئی برس سے کروڑوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنارکھا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شو کے دوران ’بگ باس چاہتے ہیں‘ کی گونجدار آواز کس کی ہے۔

بھارتی ٹی وی کے کامیاب ترین رئیلٹی شو بگ باس شو کے ہر سیزن میں کردار بدلتے رہتے ہیں۔ کبھی کبھار اس کے میزبان بھی تبدیل ہوجاتے ہیں لیکن ایک آواز کبھی بھی نہیں بدلی اور وہ ہے بگ باس کی۔

شو کے شائقین ’بگ باس چاہتے ہیں‘ کی آواز سے بہت زیادہ مانوس ہیں اور کئی برس تک اس راز پر پردہ پڑا رہا کہ یہ آواز آخر ہے کسی کی۔ آخر کار اس راز سے پردہ اٹھ ہی گیا ہے یہ آواز ایک غیر معروف صدا کار (وائس اوور آرٹسٹ) اتل کپور کی ہے۔50 برس کے اتل کپور بگ باس کے پہلے سیزن سے ہی منسلک ہیں۔

بگ باس کے گھر میں اتل کپور کا ایک الگ کمرہ ہے جہاں سے وہ گھر والوں کی حرکتوں پر نظر رکھتے اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ بگ باس کے گھر میں رہنے والے کئی افراد ناصرف اتل سے مل چکے ہیں بلکہ ان کے ساتھ اچھا خاصا وقت بھی گزار چکے ہیں۔

اتل کپور نے 2002 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا لیکن یہ بات بھی بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ بھارت سمیت ان ممالک میں جہاں ہندی اور اردو سمجھی جاتی ہے ، وہ کئی ہولی وڈ فلموں کی کامیابی کی وجہ بھی بنے ہیں کیوں کہ انہوں نے کئی سپر ہیروز کے مکالموں کو ہندی میں ڈھالا ہے۔

تازہ ترین