• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں سالانہ کرسمس لائٹس ڈسپلے کاآغاز

ہر سال منائے جانیوالے عیسائیوں کے سالانہ تہوار کرسمس کی آمد میں کچھ ہی ہفتے باقی ہیں اور اسی لیے دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

برطانیہ میں لندن کی معروف ریجنٹ اسٹریٹ پر بھی سالانہ کرسمس لائٹس ڈسپلے کاآغاز کردیا گیا ہے جہاں دلکش روشنیوں نے پورے شہر کی رونق کو عرو ج پر پہنچا دیا ہے۔

46ہزار لائیٹوں سے سجی یہ اسڑیٹ 1896سے ایک قدیم روایت کے تحت ہر سال سجائی جا رہی ہے جو قومی ورثے کی حیثیت بھی اختیار کر چکی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ کئی ہالی وڈ اداکاروں اور فیشن آئکونز کی موجودگی میں یہ لائیٹس روشن کی گئیں جنہیں دیکھنے کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں مقامی افراد اور غیر ملکی سیاح یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔

 

تازہ ترین