• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان ایرانی فلموں میں کام کی خواہشمند

Mahira Khan Wishes To Work In Iranian Films

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے لاہور میں فیض انٹرنیشنل فیسٹیول میں شرکت کی جہاں معروف اداکار اور ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ اور میرا ہاشمی نے ان کا انٹرویو کیا۔

انٹرویو کے دوران ماہرہ سے ان کی نئی فلم ʼورنہʼ، آنے والے پروجیکٹس اور فلمی کیریئر کے حوالے سے متعدد سوال کیے گئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اب بیرون ملک کہاں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو ماہرہ نے ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Mahira-Khan_L2

ماہرہ نے کہا ʼایرانی فلم کرنا ہر لحاظ سے مشکل ہوگی کیونکہ فارسی زبان بالکل مختلف ہے لیکن ایک دن میں یہ ضرور کرنا چاہوں گی۔‘

ماہرہ نے رواں برس بالی وڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرتے ہوئے فلم ʼرئیسʼ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ماہرہ بالی وڈ کے بعد لولی وڈ میں بھی اپنی دھاک بٹھا دی ۔ فلم ’ ورنہ‘ نے تین کروڑ روپے کا بزنس کر کے پاکستان میں زیر نمائش بھارتی فلموں کو مات دیدی۔

ذرائع کے مطابق ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ ریلیز کے بعد اب تک تقریباً 3کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے ۔

تازہ ترین