• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 19ویں سالانہ ٹیکنالوجی فئیر کا انعقاد

چین میں 19ویں سالانہ ٹیکنالوجی فئیر کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے لاکھوں شائقین نے شرکت کی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اشیاء دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے دکھائی دئیے۔

ہر سال منعقد کئے جانے والے اس میلے میں عالمی شہرت یافتہ تین ہزار سے زائد کمپنیز نے اپنے اسٹال لگائے ہیں جہاں جدید ترین کمپیوٹرز، الیکٹرانک گاڑیاں اور روبوٹس نمائش کے لئے پیش کئے گئے جسے دیکھنے کے لئے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کے لئے پہنچے۔

جدید ٹیکنالوجی سے سجے اس میلے میں جہاں پیانو بجانے والا روبوٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا وہیں 12سینسر سے مزین روبوٹ آرم نے بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

 

تازہ ترین