• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوا میں’انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا ‘ شروع ہوگیا

بھارت کے شہر گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 2017 ء کا آغاز ہوگیا ہے ۔ فیسٹیول 28 نومبر تک جاری رہے گا۔

India film festival 06_l

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے 48 ویں ایڈیشن کا افتتاح بالی ووڈ کے کنگ ’شاہ رخ خان‘ اور وزیر اطلاعات سمرتی ایرانی نے کیا۔

India film festival 04_l

فلم فیسٹیول میں82 ممالک کی 195فلمیں دکھائی جائیں گی جس میں 10 عالمی، 10 ایشیائی و بین الاقوامی اور 64 بھارتی فلموں کے پریمیئرز شامل ہیں۔

اس سال کی تقریب میں کنیڈا نمایاں رہا جس کی 8 فلمیں بہترین فلم کی کیٹیگری میں شامل کی گئیں جبکہ کینیڈا کےاسٹیج ڈائریکٹر ’ایٹم ایگویان‘ کو لائف ٹائم اچیومنٹ کے ایوارڈ سےبھی نوازا گیا۔

India film festival 01_l

بہترین فلمی شخصیت کاایوارڈ بلاک بسٹر اداکار ’امیتابھ بچن‘ کے نام رہا تاہم ان کے علاوہ بھی دیگر مشہور شخصیات کو مختلف ایوارڈ سے نوازا گیا۔

India film festival 04_l

تقریب کے افتتاحی موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سمرتی ایرانی کا کہنا تھا کہ آئی ایف ایف آئی تجربہ کارفلموں اور نئے ابھرتے ہوئے فنکاروں کے لیے ایک بہترین پلٹ فارم ہے۔‘

تازہ ترین