• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رواں نومبر گزشتہ سال سے زیادہ سرد ہے، محکمہ موسمیات

Karachi Cold In November Last Year Weather Forecast In The City

ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں ماہ نومبر پچھلے سال کے نومبر سے زیادہ سرد گزر رہا ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ قندھار سے ٹھنڈی ہوائیں کراچی آنے سے درجہ حرارت گر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل سے شہر کے درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں خشک ہواؤں نے بھی سردی کی شدت میں اضافہ کیا ہے ، گلگت بلتستان آزاد کشمیر، خیبر پختو نخوا کے دیگر بالائی علاقے بھی سردی کی لپیٹ میں ہیںجبکہ سندھ سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی ٹھنڈ بڑھ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے کم درجہ حرارت استور میں 2، اسکردو اور کالام میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین