• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس میں سالانہ ٹرکی پارڈن ایونٹ کا انعقاد

تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکی صدر کی صدارتی رہائشگاہ وائٹ ہاؤس میں سالانہ ٹرکی پارڈن ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

صدر ڈونلڈٹرمپ ، خاتونِ اول ملینیا ٹرمپا ور بیٹے بیرن ٹرمپ کے سامنے ڈرم اسٹک اور وِش بون نامی دو ٹرکیزپیش کیے گئے جن کی جان بخشی کرتے ہوئے اُسے ڈنر ٹیبل کی زینت بننے کے بجائے ورجینیا کے خصوصی فارم پر چھٹیاں گزارنے کا موقع ملے گا۔

وائٹ ہاؤس کے گرینڈ فوئیر میں میڈیا اور مہمانوں کے سامنے آتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ٹرکیز کو جان کی امان بخشی ۔

واضح رہے کہ منتخب کردہ47 پونڈاور 36پونڈکی ان دو ٹرکیز کو صدارتی ٹرکی پارڈن(ٹرکی کی جان بخشی)کی اس تقریب میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اوول آفس بھی لایا گیا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور انک ے بچوں نے بھی ٹرکیز سے ملاقات کی جنہیں بعد ازاں پریس سیکریٹری سارا سینڈرنے میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا ۔

واضح رہے کہ صدر ابراہام لنکن کی 1863ء میں ٹرکی کو دی جانے والی معافی سے جان بخشی کی اس تقریب کی ابتدا ہوئی۔

1963ء میں اوول آفس سے چند قدم کے فاصلے پر ایک ٹرکی کے برابر کھڑے ہو کر صدر جان کینیڈی نے کہا، "آئیے اسے جاری رکھیں۔" ان کے بعد آنے والے صدور نے اس روایت کو برقرار رکھا۔

 

تازہ ترین