• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ میں موسلادھار بارش، شہرمیں سیلابی صورتحال

سعودی شہرجدہ میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بیشتر سڑکیں زیر آب آنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ انتظامیہ نے شہر کے انڈر پاس بند کردیے۔

سیلابی صورتحال کے باعث شاہراہیں دریا بن گئیں۔ پانی میں ڈوبی متعدد گاڑیاں خراب ہوگئیں جس کے باعث شہری پھنسے کر رہ گئے۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق پہاڑی علاقے میں واقع ایک مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ جدہ کے شاہ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمد روفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا ۔

تازہ ترین